پروفیسر عامر حسن برہانوی
Aamir Hasan Burhanvi |
پروفیسر عامر حسن برہانوی فکر جدید میگزین کے بانی اور ناشر ہیں۔ ان کا تعلق ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل کمالیہ سے ہے۔ کمالیہ ایک تاریخی شہر ہے جو کھدر کے حوالے سے نہایت مشہور ہے۔ پروفیسر صاحب اردو ادب اور ادبا کی خدمت اور پروموشن کے لیے فکر جدید میگزین چلا رہے ہیں۔
پروفیسر صاحب اردو زبان کے شاعر اور نثر نگار بھی ہیں۔ ان کا ایک شعری مجموعہ ”تیری یاد“ کے نام سے شائع ہو چکا ہے۔
پروفیسر صاحب ایک بلاگر بھی ہیں۔ ان کے بلاگ پہ اردو ادب کے طلبا و طالبات کے لیے اردو زبان و ادب کی تفہیم اور تحصیل کے لیے اچھا خاصا مواد موجود ہے اور مزید بھی اپلوڈ کیا جا رہا ہے۔ آپ کے لیکچرز ، آرٹیکلز اور دیگر تحریری و تدریسی کام بھی آپ کے بلاگ پہ شائع کیا جاتا ہے جس سے لوگوں کو بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔
پروفیسر صاحب ایک یوٹیوبر بھی ہیں۔ ان کے لیکچرز اور شاعری یوٹیوب پہ ویڈیو کی صورت میں بھی اپلوڈ کی جاتی ہے۔
پروفیسر صاحب آڈیو کی صورت میں ادبی تھیٹر پروگرام بھی ریکارڈ کرتے ہیں اور اسے اپنے بلاگ پہ شائع کرتے ہیں۔
اس کے علاوہ ان کے سابقہ ہفتہ وار رسالوں میں انتخاب اور گلدستہ بھی ہیں۔
ذیل میں ان کے سوشل لنکس دیے جا رہے ہیں۔
VISIT THE FOLLOWING LINKS
0 تبصرے