فکر جدید کا تعارف

 ماہنامہ فکر جدید کا تعارف 

فکر جدید انٹرنیشنل


فکر جدید کا تعارف

فکر جدید صرف ایک ماہنامہ نہیں بلکہ ایک پلیٹ فارم ہے۔ یہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو اردو زبان و ادب کی ترویج و اشاعت کے ساتھ ساتھ اردو ادبا کو گمنامی سے نکال کر شہرت کی بلندیوں تک لے جاتا ہے۔ یہ بیک وقت ادب اور ادیب دونوں کی خدمت کے لیے کوشاں ہے۔ 

اس ماہنامے کا آغاز یکم جنوری 2022ء کے شمارے سے ہوا۔ اس کے بانی و ناشر کا نام پروفیسر عامر حسن برہانوی ہے۔ پروفیسر نور مسعود صاحبہ اس ماہنامے کی مدیر اعلیٰ ہیں۔ 

اس ماہنامے میں تحاریر شائع کروانے کے لیے کسی بھی قسم کی فیس وصول نہیں کی جاتی۔ نیز ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ ان کی تحاریر اور ان کا نام پوری دنیا تک پہنچائیں۔

ہمارا یہ ماہنامہ ایک آنلائن ماہنامہ ہے۔ یہ پی ڈی ایف فارم میں بالکل مفت دستیاب ہے۔ اردو ادب کے شائقین کے لیے یہ ایک بہترین تحفہ ہے۔ اس ماہنامے کا ہر شمارہ مہینے کی پہلی تاریخ کو ہمارے اسی بلاگ پہ شائع کیا جاتا ہے جہاں سے بغیر کسی معاوضے کے بآسانی ڈاؤنلوڈ کیا جا سکتا ہے۔ 

ہم اپنے لکھنے اور پڑھنے والوں سے گزارش کرتے ہیں کہ اچھے ادب کی تخلیق میں اور اس کی حوصلہ افزائی اور پروموشن میں ہمارا ساتھ دیں۔ ہمارے ماہنامے کو اور اس بلاگ کو زیادہ سے زیادہ لوگوں کے ساتھ شئیر کریں تاکہ ادب اور ادیب دونوں کو پروموٹ کیا جا سکے۔ شکریہ 

VISIT OUR SOCIAL MEDIA 

Facebook Page

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے