فکر جدید میگزین کے تحریری سلسلے
ہمارے میگزین میں حمد و نعت کے ابتدائی اور لازمی سلسلے کے ساتھ ساتھ مندرجہ ذیل سلسلوں کی تحاریر شائع کی جاتی ہیں۔
1۔ شاعری کی دنیا ہے شاعروں کے دم سے : اس سلسلے میں ہم شاعروں کے انٹرویوز شائع کرتے ہیں۔ تاہم اس سلسلے میں مزید وسعت لاتے ہوئے ہم نثرنگاروں کے انٹرویوز بھی شائع کرتے ہیں۔
2۔ آپ کے سوالات کے مزاحیہ جوابات : اس سلسلے میں ہم قارئین کے پوچھے سوالات کے مزاحیہ جوابات شائع کرتے ہیں۔
3۔ اک آواز ہے افسانہ : اس سلسلے میں افسانے اور افسانچے شائع کیے جاتے ہیں۔
4۔ نئی سوچ نیا زاویہ : اس سلسلے میں کسی بھی موضوع پہ مضامین یا کالم شائع کیے جاتے ہیں۔ مکمل مذہبی مضامین یا کالمز شائع نہیں کیے جاتے۔
5۔ مزاح کارنر : اس سلسلے میں مزاحیہ مضامین، آرٹیکلز ، کالمز، افسانے اور شاعری وغیرہ شائع کی جاتی ہے۔
6۔ انتخاب : اس سلسلے میں منتخب شاعری شائع کی جاتی ہے۔
7۔ تبصرے اور تجزیے : اس سلسلے میں کتابوں پہ تبصرے اور تجزیے شائع کیے جاتے ہیں۔
8۔ بچوں کا ادب : اس سلسلے میں بچوں کے لیے نظمیں اور کہانیاں وغیرہ شائع کی جاتی ہیں۔
9۔ ناول اور ناولٹ : ہمارا میگزین قسط وار ناول اور ناولٹ بھی شائع کرتا ہے
اس مقصد کے لیے بھیجی گئی تحاریر کو ضرور شائع کیا جاتا ہے۔
10۔ آؤ نا ہم بھی سیر کریں : یہ سلسلہ سفرناموں کا سلسلہ ہے۔ اس سلسلے میں سفرنامے شائع کیے جاتے ہیں۔
اس کے علاوہ اس میں مزید سلسلے بھی رفتہ رفتہ شامل کیے جائیں گے۔ لکھنے والوں سے گزارش ہے کہ انھی سلسلوں کو مد نظر رکھ کر ہمیں اپنی تحاریر بھیجیں۔
0 تبصرے