پروفیسر نور مسعود

 پروفیسر نور مسعود صاحبہ

پروفیسر نور مسعود صاحبہ ماہنامہ فکر جدید کی مدیر اعلیٰ ہیں۔ آپ گورنمنٹ کالج لاہور میں اردو لیکچرار کے طور پہ اپنے تدریسی فرائض سر انجام دے رہی ہیں۔ علاوہ ازیں آپ شعر و سخن انٹرنیشنل کی تنظیم سے وابستہ ہیں۔ اور ہمہ وقت اردو ادب کی ترویج و اشاعت اور ادبا کی پروموشن کے لیے سرگرم عمل ہیں۔

پروفیسر صاحبہ شعر و شاعری اور نثر نگاری دونوں اصناف میں لکھتی ہیں۔ حال ہی میں آپ کا قسط وار سلسلہ ”مرد کے مسائل“ کے نام سے آپ کے بلاگ پہ شائع ہوا جسے ادبی حلقوں سے خوب پزیرائی حاصل ہوئی۔ اس کے علاوہ آپ مزاح نگاری میں یدطولیٰ رکھتی ہیں۔ آپ کی سنجیدہ و مزاحیہ تحاریر آپ کے بلاگ اور فکر جدید میگزین میں شائع ہوتی ہیں۔

ذیل میں ان کے بلاگ کا لنک دیا جا رہا ہے۔

VISIT THE FOLLOWING LINK 

Noor Masud Official Blog

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے