محمد ارباب بزمی

محمد ارباب بزمی
محمد ارباب بزمی


آپ کا مکمل نام میاں محمد ارباب ارشد بزمی ہے۔ جب کہ قلمی / ادبی نام محمد ارباب بزمی ہے۔ آپ 5 فروری 1975 میں پیدا ہوئے۔ آپ باقاعدہ کبھی سکول سے تعلیم حاصل نہیں کر سکے تاہم والد صاحب ٹیچر تھے ان سے ہی اردو کی ایک دو کتابیں پڑھ لیں اور لفظوں سے دوستی کر لی ، پھر گھر کا ماحول بھی علمی و ادبی تھا اس وجہ سے قلم سے بھی ناطہ جُڑ گیا۔ آپ پیشے کے اعتبار سے نثر نگار ، شاعر ، فوٹو گرافر اور گرافک ڈیزائنر ہیں۔


ادبی سر گرمیاں:


آپ ماہنامہ” چنبیلی“ کے نام سے ایک رسالہ شائع کرتے رہے۔ جس کی ابتدا انھوں نے اپنے چند دوستوں نے مل کر کی ۔۔۔ اس کے چند ابتداٸی شمارے ہاتھ سے لکھ کر فوٹو کاپیاں کروا کر ملک بھر میں موجود بچوں کے ادیبوں کو بذریعہ ڈاک سینڈ کر دیے جاتے جن کے جواب میں ملنے والی کہانیوں و دیگر مواد کو آنے والے شماروں میں شامل کیا جاتا تھا۔ پھر آہستہ آہستہ انھوں نے اپنے شوق کی طلب کو پورا کرنے کے لیے اس رسالے کی کمپوزنگ اور ڈیزاٸننگ بھی کرواٸی اور پرنٹنگ پریس سے پرنٹ بھی کروایا گیا۔ 

”بین الاقوامی دعوة اکیڈمی“ اسلام آباد میں شعبہ ”بچوں کا ادب“ کے انچارج محترم افتخار کھوکھر صاحب نے اپنی کتاب ”بچوں کے رساٸل کے 50 سال“ میں اور محترم ڈاکٹر رضوان ثاقب صاحب نے اپنے پی ایچ ڈی کے مقالے میں بھی شامل کیا ہے۔ الحَمْدُ ِلله

 مزید برآں انھوں نے پاکستان ینگ راٸٹرز فورم ، پھول کلب اور انوکھی کہانیاں راٸٹرز کلب ضلع گوجرانوالہ کے صدر کی حیثیت سے کام کیا۔ 

علاوہ ازیں روزنامہ ”جرأت“ لاہور میں بچوں کے صفحے کا انچارج رہے ۔

نیز پنجابی روزانہ ”بھلیکھا“ کا سب ایڈیٹر اور پاکستان کے پہلے اور آخری پنجابی بچوں کے صفحے ”چن تے تارے“ کا انچارج رہے۔

مزید یہ کہ آپ ہفت روزہ ” گوجرانوالہ نیوز“ میں انچارج ”چلڈرن نیوز“ رہے ۔ 

اس کے بعد ہفت روزہ ”فیملی“ میگزین لاہور میں ٹارزن سیریز شروع کی مگر تسلسل سے کہانیوں کی اشاعت نہ ہونے پر خود ہی یہ سلسلہ بند کر دیا۔ 

یہ بھی دیکھیں: 

VISIT THE FOLLOWING LINKS 

Facebook Profile

YouTube Channel